وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں گاما نائف سہولت کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں گاما نائف سہولت کا افتتاح کردیا

کراچی ( اے آئی اے ) وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں گاما نائف سہولت کا افتتاح کردیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاؤ یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز میں گاما نائف سہولت کا افتتاح کردیا ہے یہ سرکاری شعبے میں پاکستان کی پہلی گاما نائف سہولت ہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک بہت مہنگا علاج ہے اور فی شخص علاج پر ڈھائی لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں اور ایک سال میں تقریباً 500 لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے ، اس لیے صوبائی حکومت اس کا پورا خرچ اٹھائے گی اور مریضوں کا علاج مکمل طور پر مفت کیا جائے گا ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں گاما نائف کی اس جدید سہولت کے قیام کے بعد بغیر خون بہائے اور بناکٹ کے دماغ کے آ پریشن کیے جا سکیں گے ، کینسر زدہ، بغیر کینسر کی رسولیوں سمیت دماغ کی دیگر بیماریوں کا کسی تکلیف اور کٹ کے بغیر کیا جاسکے گا ، گاما نائف ریڈیو سرجری، ریڈی ایشن تھراپی کی ایک بہت ہی حقیقی صورت ہے ، جس میں دماغی زخم یا دماغی صدمے کے علاج کیلئے گیما شعاعیں بہت تیز دھار مگر باریک یا نوکیلی شکل میں متاثرہ نقطے کو ہی ہدف بنا کر بالکل درست مقام کا علاج کرتی ہیں۔ اپنے نام کے برعکس گیما نائف ریڈیو سرجری میں نہ تو روایتی سرجری ہے اور نہ چاقو کا استعمال، گیما نائف ریڈیو سرجری محض اس لیے سرجری کہلاتی ہے کہ اس کے نتائج عین سرجری کے مطابق ہوتے ہیں۔ گیما نائف ریڈیو سرجری ٹیومرز، خون کی نالیوں کی خرابی اور اعصابی نظام کے نقائص کی درستی میں موثر ہو سکتی ہے

About author