امریکی حکومت کی جانب سے اسکالرشپ فنڈز کا اجرا
— October 5, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) امریکی حکومت کی جانب سے اسکالرشپ فنڈز کا اجرا تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں پبلک ہیلتھ کی دو سالہ ماسٹر آف سائنس ڈگری مکمل کرنے کے لیے بلوچستان حکومت کے محکمہ صحت کے 33 عملداروں کو وظائف فراہم کر رہی ہے امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے چلنے والے اس پروگرام کو مکمل کرنے کے بعد یہ تربیت یافتہ منیجرز بلوچستان حکومت کو کوویڈ 19 اور صحت عامہ میں درپیش دیگر مسائل کا بہتر طریقے سے حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے