وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار آفریدی کا نادرا سینٹرز کا دورہ
— March 19, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار آفریدی نے لیاری اور گڈاپ کے نادرا سینٹرز کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین نادرا بھی موجود تھے انہوں نے کہا نادرا قومی شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کو آسان بنا کر عوام کو قانون کے مطابق سہولیات مہیا کرے وزیرمملکت نے نادرا کے صوبائی ہیڈآفس میں اجلاس کی صدارت بھی کی اس موقع پر چیئرمین نادراعثمان یوسف مبین اور ڈی جی نادرا سندھ میرعجم درانی نے وزیر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں نادرا دفاتر میں سہولیات کے لیے اقدامات کررہے ہیں کراچی سمیت اندرون سندھ نادرا کے نئے دفاتر کھولے جارہے ہیں ون ونڈو سہولت کے ذریعے صارفین کا قیمتی وقت بچے گا ایک گھنٹے سے زائد کے دورانیے کو دس منٹ میں لانے کے اقدامات کررہے ہیں