وفاقی بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والے سول اور پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والے سول اور پولیس افسران کے تقرر و تبادلے


اسلام آباد ( اے آئی اے ) وفاقی بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والے سول اور پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرر و تبادلوں کے ضمن میں جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے سپیشل سیکرٹری داخلہ ڈویژن سید علی مرتضیٰ کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، گریڈ 22 کے سیکرٹری تخفیفِ غربت ڈویژن عبدالغفران میمن کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکرٹری بحری امور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، مزید برآں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 22 کے سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یوسف خان کو سیکرٹری تخفیفِ غربت ڈویژن کا لُک آفٹر چارج تفویض کیا گیا ہے، دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے امداد اللہ بوسال سپیشل سیکرٹری خزانہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے مشتاق احمد مہر ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو تعینات کئے گئے ہیں، مزید برآں آفس مینجمنٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18 کے سیکشن افسر جمال حیدر کا خزانہ ڈویژن سے داخلہ ڈویژن اور سیکشن افسر محمد مدثر احمد کا نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن سے داخلہ ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د ئیے ہیں۔

About author