وفاق اپنے زیرانتظام لینے سے قبل قومی ادارہ امراض قلب  ( این آئی سی وی ڈی ) کا آڈٹ کروائے گا ،خرم شیرزمان

وفاق اپنے زیرانتظام لینے سے قبل قومی ادارہ امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی ) کا آڈٹ کروائے گا ،خرم شیرزمان

کراچی ( اے آئی اے ) وفاق اپنے زیرانتظام لینے سے قبل قومی ادارہ امراض قلب کا آڈٹ کروائے گا ان خیالات کا اظہار صدر پی ٹی آئی کراچی و رکن صوبائی اسمبلی سندھ خرم شیرزمان نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کا دورہ کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی کراچی و رکن صوبائی اسمبلی سندھ خرم شیرزمان نے قومی ادارہ برائے امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی ) کراچی کادورہ کیا خرم شیر زمان کا استقبال قومی ادارہ امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی ) کے ایڈمنسٹریٹرملک حمیداللہ نے کیا انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی ) کو وفاق اپنے زیرانتظام لینے سے قبل اسپتال کا آڈٹ کروائے گا تاکہ اسپتال کے نام پر جتنی بھی بے ضابطگیاں ہوئیں وہ پہلے ہی سامنے آجائیں اس موقع پران کے ہمراہ پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرسیما ضیا بھی موجود تھیں رکن صوبائی اسمبلی سندھ خرم شیرزمان نے قومی ادارہ امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی ) ایمرجنسی ، بچوں کے وارڈ سمیت دیگر وارڈز کا دورہ بھی کیا ، خرم شیرزمان نے ایمرجنسی میں مریضوں کی خیریت دریافت کی قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایمرجنسی ڈاکٹرزنے پی ٹی آئی رہنما کو طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی

About author