سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی گرفتار
— February 6, 2020
ملتان ( اے آئی اے ) سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی گرفتار تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو آئل ٹینکر عملہ اغوا کیس میں گرفتار کر لیا ہے گذ شتہ دنوں آئل ٹینکر عملہ اغوا کیس میں جمشید دستی اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کئی روز سے روپوش تھے اور ان کا موبائل نمبر بھی بند تھا موصولہ اطلاعات کے مطابق جمشید دستی اپنی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ بنچ پہنچے تھے جہاں انہیں مظفر گڑھ پولیس نے گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ہے