ٹوئٹر کی مفت بلیو ٹک سروس ، سرکاری اکاؤنٹس اور میڈیا ہاوسز کے ٹیگ بھی ختم
— April 23, 2023
سن فرانسسکو ( اے آئی اے ) ٹوئٹر کی مفت بلیو ٹک سروس ، سرکاری اکاؤنٹس اور میڈیا ہاوسز کے ٹیگ بھی ختم تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے حکومتوں سے منسلک اور حکومتی فنڈز سے چلنے والے میڈیا اکاونٹس سے لیبلز (مخصوص نشانات) ہٹادیئے ہیں، یہ بات گذشتہ روز ٹوئٹر پر ہائی پروفائل پیجز کے جائزے میں سامنے آئی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق روس اور چین سمیت کئی مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے میڈیا ہاوسز پر پہلے ٹیگز موجود ہوا کرتے تھے تاہم اب وہ ہٹادیئے گئے ہیں اس کے علاوہ ٹوئٹر کی مفت بلیو ٹک سروس بھی ختم کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے دنیا کئی شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکانٹ سے بلیو ٹک غائب ہوگیا ہے. ٹوئٹر پر بلیو ٹک کے ذریعے صارف کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی جاتی تھی کہ یہ اکاؤنٹ جعلی نہیں بلکہ اصلی ہی ہے تاہم اب یہ بلیو ٹک صارفین کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے غائب ہونا شروع ہوگیا ہے ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس کے تحت ہٹائے جارہے ہیں۔ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد مفت بلیو ٹک پروگرام کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے اکاؤنٹ کو ویریفائیڈ کرانے کا عمل ماہانہ فیس سے مشروط کر دیا تھا۔ایلون مسک نے نومبر 2022 کے شروع میں ٹوئٹر بلیو سروس کو متعارف کرایا تھا مگر سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کے بعد معروف شخصیات اور اداروں کے ناموں کے جعلی مصدقہ اکانٹس کی بھرمار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔بعد ازاں 12 دسمبر 2022 کو اسے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ پیش کیا گیا۔ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے بعد گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ یکم اپریل سے دنیا بھر سے صارفین کے اکانٹس سے legacy بلیو ٹک کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ، بلیو ٹک کو برقرار رکھنے کے لیے ٹوئٹر بلیو پر سائن اپ ہونا ہوگا۔اسی طرح کی پیشکش کمپنیوں یا اداروں کو بھی کی جائے گی۔ پاکستان میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس ماہانہ 2250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ 8 سے 11 ڈالرز کے درمیان ہے۔سبسکرپشن لینے کے بعد ٹوئٹر بلیو سروس کے صارفین کو بلیو چیک مارک کے ساتھ ساتھ طویل ویڈیوز، 4000 حروف کے ٹوئٹس اور ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے سمیت متعدد نئے فیچرز تک رسائی فراہم کی جائیگی۔ڈسپلے نیم، پروفائل فوٹو اور فون نمبر، اکانٹ کو بنائے 90 دن سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہو، پروفائل فوٹو، نام یا یوزرنیم میں حالیہ دنوں میں تبدیلی نہ کی گئی ہو اور اکانٹ ایکٹیو ہونا ضروری ہے۔