پاکستانی ائر پورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ

پاکستانی ائر پورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ


کراچی ( اے آئی اے ) پاکستانی ائر پورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے انٹرنیشنل ائر پورٹس پر طیاروں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کیلئے برڈ ریپلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے سے ایئر لائنز کو بڑے حادثے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ایئرپورٹس پر برڈ ریپلنٹ سسٹم لگنے سے طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن میں مدد ملے گی۔

About author