ٹھٹھہ کے قریب ہائی سیکیورٹی جیل بنانے کا فیصله

ٹھٹھہ کے قریب ہائی سیکیورٹی جیل بنانے کا فیصله

 

کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سنده نے سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کیلئے ٹھٹھہ کے قریب ہائی سیکیورٹی جیل بنانے کا فیصله کیا ہے تفصیلات کے مطابق صوبه سندھ میں جیلوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے سندھ سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ , وفاقی محتسب سید طاہر شہباز , سیکریٹری داخلہ عبد الکبیر قاضی , آئی جی پولیس جیل خانه جات نصرت منگھن , ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین , سمیت متعلقہ افسران  نے شرکت کی چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ  نے قیدیوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 جیلیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کیلئے ٹھٹھہ کے قریب ایک ہائی سیکیورٹی جیل بنائی جارہی ہے جبکہ کراچی میں ملیر جیل کی توسیع کی جارہی ہے جس کے بعد وہاں قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش بڑھ جائے گی انہوں نے مزید کہا  کہ وفاقی محتسب کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے صوبے کی تمام جیلوں کے لیے اوور سائٹ کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں سول سوسائٹی بھی شامل  ہے  یہ کمیٹی متعلقہ جیلوں کا دورہ کرکے ان کی بہتری کے لیے سندھ حکومت کو تجاویز پیش کرتی ہے جیل ریفارمز کے لئے حکومت سندھ  کے بہتر اقدامات پر سپریم کورٹ کو رپورٹ پیش کریں گے اجلاس میں وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس میں وفاقی محتسب کو ملک کی جیلوں میں مسائل کے حل کے لیے تجاویز دینے کے لیے کہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں سندھ کی جیلوں کی گنجائش 13038 , جبکہ قیدی 16739 ہیں

About author