ٹیکنالوجی کے فروغ اور ذرائع مواصلات کی ترقی نے دنیا کو گلوبل ویلیج بنادیاہے ، ڈاکٹر خالد عراقی
— December 10, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) ٹیکنالوجی کے فروغ اور ذرائع مواصلات کی ترقی نے دنیا کو گلوبل ویلیج بنادیاہے ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے سرور نسیم ہال میں منعقدہ بی ایس”ڈیجیٹل میڈیامارکیٹنگ“ ڈگری پروگرام کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں ے کہا کہ ٹیکنالوجی کے فروغ اور ذرائع مواصلات کی بے پناہ ترقی نے دنیا کو گلوبل ویلیج بنادیاہے جس میں حقائق کو چھپایا نہیں جاسکتا۔ ڈیجیٹلائزیشن کے اس دور میں اخلاقی اقدار اور اخلاقیات کو نظر انداز نہیں کرناچاہیے۔ یہ نہ سمجھا جائے کہ روایتی میڈیا کی گنجائش کم یاختم ہوگئی ہے بلکہ ڈیجیٹل میڈیاکو بنیادیں روایتی میڈیا فراہم کررہاہے ڈاکٹر خالد عراقی نے بتایا کہ جامعہ تواتر کے ساتھ نئے ڈگری پروگرامز متعارف کرا رہی ہے اور گزشتہ تین چارسال کے عرصے میں بی ایس ان پولٹری سائنس، بی ایس ان ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس، بی ایس ان میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، بی ایس ان پبلک ہیلتھ اور اسی سال بی ایس ان اسپورٹس بزنس مینجمنٹ اوراب ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ متعارف کرایا جارہے۔ ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ متعارف کرانے کا سہرا شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی فیکلٹی کے سر ہے۔اس موقع پر شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی صدر ڈاکٹر عصمت آراء نے کہا کہ یہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا ویژن ہے جس کے نتیجے میں آج یہ ڈگری پروگرام متعارف کرایا جارہا ہے۔