سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت
— December 10, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ، اس کنویں سے8.51 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس اور 360 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہو گا او جی ڈی سی ایل سے جاری اعلامیہ کے مطابق درس ویسٹ کنواں نمبر 2 جس میں او جی ڈی سی ایل کے پاس بطور آپریٹر 77.5 فیصد حصص کے ساتھ بطور آپریٹر اور جی ایچ پی ایل کے پاس 22.5فیصد حصص ہیں۔ یہ کنواں، 2081 میٹر کی گہرائی تک کھود ا گیا جس کے نتیجے میں تیل وگیس کی یہ بڑی دریافت ہوئی۔ کنواں ویسٹ نمبر 2 سے (8.51 ملین) 85 لاکھ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس اور 360بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔