پانچ کروڑ مالیت والے اکائونٹس ہولڈرز کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے
— June 2, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پانچ کروڑ مالیت والے اکائونٹس ہولڈرز کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے انفرادی بینک اکائونٹس میں پانچ کروڑ روپے سے زائد جمع کرنے اور رکھنے پر ذرائع آمدن ظاہر کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ملکی و بین الاقوامی کمپنیاں اس سے مستثنیٰ ہوں گی نئے بینک اکائونٹس کھولنے کیلئے بھی ذرائع آمدن بتانا لازمی ہوں گے بینکوں کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ نئے اکائونٹس کھولنے والوں کے ذرائع آمدن کی تصدیق اور ان سے دستاویزات حاصل کریں ایف بی آر نے بینکوں کو پانچ کروڑ روپے سے زائد رقم والے اکائونٹس کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے