پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یکم جون سے پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے ہوگی , ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایچ ایس ڈی کی نئی فی لٹر قیمت 126روپے 82 پیسے ہوگی جبکه لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے  جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے

About author