پاکستانی فنکار فخر عالم روس میں زیر حراست
— October 29, 2018ماسکو ( اے آئی اے ) دنیا کا چکر لگانے والے پاکستانی فنکار فخر عالم کو روس میں گرفتار کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق مشن پرواز کے سلسلے میں دنیا کا چکر لگانے والے پاکستانی فنکار فخر عالم کو روس میں گرفتار کر لیا گیا ہے معلوم ہوا ہے فخر عالم ویزا ختم ہونے کی وجہ سے روس کے ایک ائیرپورٹ پر زیر حراست ہیں ان کا موبائل فون بھی ائیرپورٹ انتظامیہ کے قبضے میں ہے فخر عالم نے معاملے کے فوری حل کیلئے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے دفتر خارجہ نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے روسی حکام سے رابطہ کر لیا ہے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو میں پاکستانی سفیر کی فخر عالم سے بات ہو گئی ہے پاکستانی سفیر روس کے مقامی حکام سے بھی رابطے میں ہیں امید ہے فخر عالم کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا