کراچی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق سے 10 ارب مل گئے
— October 30, 2018کراچی ( اے آئی اے ) وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی شہر کی ترقی کیلئے 10 ارب روپے ہمیں مل گئے ہیں جن سے شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار میئر کراچی وسیم اختر نے گذشته روز سٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اس میں کونسل کے تمام ممبران کی محنت شامل ہے میں ذاتی طور پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے کراچی کے لیئے مذکورہ رقم جس کی مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے منظوری دی تھی اسے ریلیز کرانے میں ہماری مدد کی اور ساتھ ہی ساتھ میری درخواست پر اپنی حکومت کی جانب سے بھی کراچی کے لیے مزید ترقیاتی پیکیج دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ یہ منصوبے مارچ 2019 میں مکمل ہوجائیں گے کراچی کے لئے اس ترقیاتی پیکیج کا کریڈٹ پورے سٹی کونسل کے ایوان کو جاتا ہے کہ انہوں نے میرے ہاتھ مضبوط کیئے اور آج کراچی پر یہ رقم لگ رہی ہے۔ اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن بھی موجود تھے