پاکستانی معیشت مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے،اسحاق ڈار
— August 2, 2016
دبئی (اے آ ئی اے ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے مذاکرت میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا دبئی میں آئی ایم ایف کی اقتصادی مشن کے سربراہ سے ملاقات میں بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ملکی معیشت مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے،تین سال میں معیشت میں بہت ساری تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ وسط مدتی پروگرام مکمل ہو گا،اس پروگرام کے بعد بھی معاشی استحکام اور ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے،افراط زر میں کمی،ٹیکس محاصل میں اضافہ ہوا ہے اور ریکارڈ سطح پر پہنچایا ہے،ملکی معیشت کو ترقی کی جانب گامزن رکھیں گے۔