پاکستان میں سونا 500روپے مہنگا ہو کر 53150روپے کا ہو گیا
— August 2, 2016
کراچی (اے آ ئی اے ) پاکستان بھر میں فی تولہ سونا 500روپے مہنگا ہو کر 53150روپے کا ہو گیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق آل سندھ صرافہ بازار کا کہنا ہے کہ 10گرام سونا 429روپے اضافے سے 45557روپے پر پہنچ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 10ڈالر اضافے سے 1358ڈالر فی اونس پر آگیا ہے ۔