پاکستانی پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

پاکستانی پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ


اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستانی پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔آرڈینری اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیسوں میں پہلے اضافہ کردیا گیا تھا۔۔نوٹیفکیشن کے مطابق 72 صفحات کی فیس18500 اور 100 صفحات کی فیس23000 ہو گی۔5سال کی مدت کے حامل 36 صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس 12500کر دی گئی۔10سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ 36، 72 اور100 صفحات پر مشتمل ہونگے ۔ جس کی فیس بالترتیب 16200، 25200 اور 32ہزار روپے ہو گی۔72 صفحات کی فیس18500 اور 100 صفحات کی فیس23000 ہو گی۔

About author