پاکستان  اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی

pakistan stock

کراچی ( اے آ ئی اے ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اتار چڑھاؤ کا شکار ہو نے کے بعدمندی سے نکل آئی اورتیزی کے رجحان کیساتھ کے ایس ای100انڈیکس200سے زائد پوائنٹس اضافے سے 45200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں47ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر 93کھرب روپے سے بڑھ گیا ۔جمعہ کو کاروبار کے دوران مندی کی بڑی لہر دیکھنے میں آئی جس کے باعث انڈیکس 44500 پوائنٹس کی پست ترین سطح تک گر گیا تھا، بعد ازاں اسٹیل ،گیس ،بینکنگ سیکٹر ز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور مستقبل کے سودے زیادہ ہونے سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نہ صرف45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہونے میں کامیاب ہو گیا بلکہ 200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں234.46پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45059.93پوائنٹس سے بڑھ کر 45294.39پوائنٹس پر آگیا، اسی طرح 148.11 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 23639.59 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس164پوائنٹس اضافے سے 31614.65 پوائنٹس سے بڑھ کر 31778.71پوائنٹس ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 47ارب 99کروڑ 36لاکھ 47 ہزار 643 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 92کھرب60ارب 82کروڑ17لاکھ 58 ہزار 222روپے سے بڑھ کر 93 کھرب8ارب 81 کروڑ 54 لاکھ 5ہزار865روپے ہو گیا۔ جمعہ کو مار کیٹ میں 12 کروڑ 24لاکھ52ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 6ارب تک محدود رہا جبکہ جمعرات کو مارکیٹ میں 14 کروڑ 81لاکھ 28ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 8ارب ریکارڈ کی گئی تھی ۔مجموعی طور پر351کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 208کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،126میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ25لاکھ ،دیوان موٹرز 83لاکھ ،ایزگار ڈ نائن 63لاکھ ،اینگرو پولیمر 57لاکھ اور عائشہ اسٹیل مل 54 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 94.15روپے اور ماری پیٹرولیم کے بھاؤ میں 68.34 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ باٹا پاک کے بھاؤ میں25روپے اور صنوفی ایوانٹس کے بھاؤ میں 17.15روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

About author