کراچی میں پولیس موبائل پرحملہ فائرنگ سے 3 اہلکارشہید راہگیربچہ جاں بحق
— July 22, 2017
کراچی ( اے آ ئی اے ) کورنگی میں پولیس موبائل پرحملہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکارشہید جبکہ راہگیربچہ جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلا ت کے مطابق کورنگی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکار قمرالدین اور بابر موقع پر شہید ہو گئے پولیس اہلکار امجد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ گولیاں لگنے سے ایک راہگیر بچہ بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی بچے کوہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس حکام کے مطابق شہید ہونیوالے اہلکاروں نے جیکٹس نہیں پہنی ہوئی تھیں جو کہ ان کی موبائل وین میں موجود تھیں ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے