پاکستان اور چین سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
— November 4, 2018بیجنگ ( اے آئی اے ) پاکستان اور چین نے سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کامیاب دورہ چین دونوں ممالک کا سٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کو مضبوط کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اچھے ہمسائے , قریبی دوست , آہنی بھائی اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک سی پیک کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح دیتا ہے۔ اہم معاملات پر پاکستان کی مسلسل اورمضبوط حمایت کی بھی قدر کرتا ہے , دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں سے متعلق پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا ہے چین نے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ باہمی دوستی اورتعاون کا خطے اور خطے سے باہر امن اوراستحکام میں اہم کردار ہے۔ اعلامیہ میں اعادہ کیا گیا ہے کہ چین , پاکستان کی خودمختاری , آزادی , علاقائی سلامتی اور سیکیورٹی کیلئے حمایت جاری رکھے گا