وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات
— November 3, 2018بیجنگ ( اے آئی اے ) بیجنگ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا وزیر اعظم پاکستان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اس سے پہلے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال میں استقبالیہ تقریب ہوئی جہاں انہیں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا وزیراعظم عمران خان نے چینی ہیروز کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں سی پیک , اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت لی کی چیانگ نے کی۔ پاکستان اور چین کے درمیان زراعت , اقتصادی و تکنیکی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں