پاکستان اور چین کا ریلوے کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے , شیخ رشید
— November 20, 2018لاہور ( اے آئی اے ) پاکستان اور چین کے درمیان کراچی سے پشاور کے درمیان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان کراچی سے پشاور کے درمیان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پاگیا ہے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے
وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا که پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے پاکستان اور چین ایک دوسرے کی دوستی پر بھروسہ کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ 23 نومبر کو وزیراعظم عمران خان چار ٹرینوں کا افتتاح کریں گے شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا خواب پورا ہو رہا ہے 14 سال پہلے اس منصوبے کا سوچا تھا ہمارے 1700 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی پٹڑی آج بھی ویران پڑی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ 11 دسمبر کو ریلوے میں 10 ہزار ملازمتوں کا اشتہار دیا جارہاہے زندہ رہا تو ایک لاکھ ملازمتیں دے کر جاؤں گا پاکستان میں ریل سروس بہت پیچھے رہ گئی ہے ہم اسے آگے لے کر جانا چاہتے ہیں