نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 47 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک , لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا بجلی کی قیمت میں اضافے سے بجلی کے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا بجلی کے نرخوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا

About author