پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا عوام کے لیئے پیغام

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا عوام کے لیئے پیغام

کراچی ( اے آئی اے ) پاکستانی بینکس کے ڈیٹا کی ہیکنگ کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی حالیہ رپورٹس پر پاکستان بینکس ایسوسی ایشن ( پی بی اے ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ بینکنگ انڈسٹری ڈیجیٹل عہد میں داخل ہو رہی ہے جس میں خطرات ہی خطرات ہیں , بینکس اپنے ماحول کے مطابق اس ضمن میں تحفظ اور استحکام کے لئے مسلسل اقدامات کررہے ہیں۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ دھوکہ دہی کے معاملات اور ہیکنگ کے درمیان فرق کو سمجھنا ضروری ہے ۔ جعل ساز بینک کو ہیک کئے بغیر کامیاب ہوسکتے ہیں۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بینک صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ کبھی بھی اپنی خفیہ اور ذاتی معلومات کسی بھی چینل مثلاً ایس ایم ایس , ای میل ( کسی بھی شناختی لنکس کے ساتھ ) یا فون کالز وغیرہ پر کسی صورت نہ دیں

About author