پاکستانی بینکوں نے ڈیٹا چوری ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
— November 7, 2018کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان کے مختلف بینکوں نے ایف آئی اے کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ملک کے زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا چوری ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز سندھ بینک نے اپنے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کا ڈیٹامکمل طور سے محفوظ ہے اور کسی اندرونی یا بیرونی خطرے کا شکار نہیں ہے بینک کا کہنا ہے کہ چونکہ سندھ بینک انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت پیش نہیں کرتا لہٰذا کوئی ان کی ڈومین تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا , تمام اے ٹی ایم / ڈیبٹ کارڈز کو انٹرنیشنل ٹرانزیکشنز کیلئے ایکٹیویٹ کرانا پڑتا ہے , اپنے صارفین کو سندھ بینک نے 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت اپنے اے ٹی ایم / ڈیبٹ کارڈز کو ایس ایم ایس کے ذریعے ایکٹیویٹ یا ڈی ایکٹیویٹ کرنے کی اضافی سہولت دی ہوئی ہے جس سے ڈیٹا کو مزید تحفظ حاصل ہوتا ہے. الائیڈ بینک لمیٹڈ نے اپنے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے بینک کا نظام اور صارفین کا ڈیٹا انتہائی محفوظ ہیں اور الائیڈ بینک کے صارفین پورے اطمینان کے ساتھ بینک کی اندرون اور بیرون ملک فراہم کی جانیوالی خدمات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ عسکری بینک اپنے صارفین کو یقین دلاتا ہے کہ بینک میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور تمام صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے