پاکستان میں انسانی جانیں بچانے والی سینکڑوں ادویات مہنگی

پاکستان میں انسانی جانیں بچانے والی سینکڑوں ادویات مہنگی

medicine

کراچی  ( اے آ ئی اے ) پاکستان میں ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے سینکڑوں ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کر دیا گیا ہے، جب کہ گیارہ کمپنیوں نے ایک سو پینسٹھ دواؤں کی قیمتوں میں دس سے ساڑھے تین سو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ادویات ساز کمپنیوں نے انسانی جانیں بچانے والی ایک سو پینسٹھ ادویات کی قیمتوں میں دس سے ساڑھے تین سو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ ان ادویات میں کھانسی کے شربت ٹیکے الرجی اور بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ ملیریا، شوگر اینسولین، اینٹی بائیوٹک اور پینا ڈول  کی میڈیسن بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ادویات مہنگی کرنے سے قبل ادویات کو مارکیٹ سے ناپید کر دیا جاتا ہے . مریضوں کے مطابق جن ادویات سے مریضوں کو افاقہ ہوتا ہے کمپنیاں ان کو ناپید کر دیتی ہیں . میڈیکل اسٹورز پر ان کی جگہ لوکل کمپنیاں اپنی ادویات مہیا کر دیتی ہیں . ناپید ادویات کو مہنگا کر کے دوبارہ شروع کیا جاتا ہے . مرک کا مقبول عام انجکشن نیورو بیان بھی ناپید ہے .

About author