پاکستان میں بجلی کے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ

پاکستان میں بجلی کے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان میں بجلی کے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کے جدید ترین میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا،صارفین کو امریکا‘ یورپ کی طرح جدید الٹرا ماڈرن کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے بجلی کی 24گھنٹے فراہمی یقینی بنے گی اور اُنکی شکایات کا فوری ازالہ ہوا کریگا، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے وفاقی پاور ڈویژن نے ملک بھر میں اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔ ایڈوانس میٹرنگ انفرا سٹرکچر میٹر کی تنصیب کے حوالے سے جاری سرکلر میں ملک بھر کی تمام الیکٹرک ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اپنے صارفین کے موجودہ بجلی کے میٹرز ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر سے تبدیل کرنے کا آغاز کر دیں

About author