پاکستان میں غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان میں غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے یکم دسمبر سے قبل رجسٹرڈ نہ ہونے والے تمام موبائل فون بلاک کر دیئے جائیں گے
پاکستان میں یکم دسمبر کے بعد وہی موبائل فون کام کرے گا جو پی ٹی اے سے باقاعدہ تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ ہوگا۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے موبائل کا آئی ای ایم آئی نمبر 8484 پر بھیج کر رجسٹرڈ کروائیں اب بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون کو بھی رجسٹرڈ کروا کر ہی استعمال کیا جا سکے گا

About author