اسٹیوٹا سے ملازمین کی برطرفی کے خلاف حکم امتناع برقرار
— November 27, 2018کراچی ( اے آئی اے ) سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی ( اسٹیوٹا ) سے ملازمین کی برطرفی کے خلاف حکم امتناع برقرار تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ( اسٹیوٹا ) سے برطرفی کے خلاف ملازمین کی دائر درخواست پر حکم امتناعی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے گذشته روز جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست گزار ثنا فیصل و دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی , درخواست گزاروں نے اپنے وکیل ندیم شیخ اور شعاع النبی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہم گذشته سات سال سے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی ( اسٹیوٹا ) میں ملازمت کر رہے ہیں اب سات سال ملازمت کے بعد کہا گیا کہ آپ کے این ٹی ایس میں مارکس کم تھے ، اس لئے ملازمت سے برطرف کیا جارہا ہے جب مارکس کم تھے تو ہمیں سات سال تک ملازمت پر کیوں رکھا گیا عدالت نے ملازمین کی درخواست پر حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے اور سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی