پاکستان میں موبائل سروسز صارفین سب سے زیادہ ٹیکس ادا کر رہے ہیں ، میاں زاہد
— June 6, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کوروونا کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز اور اسما رٹ مو بائل فو نز پر دارومدار بہت بڑھ گیا ہے اس لئے حکومت آئندہ بجٹ میں اس اہم شعبے پر ٹیکس کم کرے ، پاکستان میں اس وقت موبائل سروسز استعمال کرنے والے صارفین کو تیس فیصدتک ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے جسے کم کرنا چاہئے