پاکستان میں پارکنسز (رعشہ)  بیماری کے مریضوں کی تعداد 10لاکھ کے قریب ہے ، طبی ماہرین

پاکستان میں پارکنسز (رعشہ) بیماری کے مریضوں کی تعداد 10لاکھ کے قریب ہے ، طبی ماہرین

disease

کراچی ( اے آئی اے ) نیورولوجی اویئرنس اینڈریسرچ فاؤنڈیشن (نارف) اورموومنٹ ڈس آرڈرز سوسائٹی پاکستان (ایم ڈی ایس پی) کے اشتراک سے عوامی آگاہی کے لیے تیار کی گئی وڈیو سیریز بعنوان پارکنسز (رعشہ) کیا ہے پرمبنی سی ڈی کا اجرا کردیاگیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں اس بیماری کے مریضوں کی تعداد 10لاکھ کے قریب ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں رعشہ کی بیماری کے بارے میں جنرل فزیشنزاورعام افراد میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سی ڈی کی تقریب رونمائی بدھ کو نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ مقررین میں صدرنارف پاکستان پروفیسر محمد واسع، بانی عالمی رعشہ پروگرام کینیڈاڈاکٹر عبدالقیوم رانا، صدر ایم ڈی ایس پی ڈاکٹرنادرعلی سیداورجنرل سیکریٹری ڈاکٹرعبدالمالک شامل تھے

About author