پاکستان نے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان نے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کر لیا

راولپنڈی ( اے آئی اے ) پاکستان نے بیسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملٹی لانچنگ پیڈ سے داغے گئے نصر میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے نصر زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جو انتہائی کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔ نصر میزائل کو فائر کرنے بعد اس کا ہدف بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے اور نصر بلیسٹک میزائل کا تجربہ سٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے نصر میزائل میں تکنیکی اعتبار سے مزید جدت لائی گئی ہے۔ میزائل دشمن کے بیلسٹک میزائل اور ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل سسٹم کا تجربہ پاکستان کی کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی کا عکاس ہے ڈی جی ایس پی ڈی , کمانڈر اے ایس ایف , چیئرمین نیسکام سمیت دیگر حکام نے میزائل تجربہ دیکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی اور پاک فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر اظہار اطمینان کیا ہے صدر مملکت ڈاکٹر عاف علوی , وزیراعظم پاکستان عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان نے نصر میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں , انجنئیرز اور قوم کو مبارک باد دی ہے

About author