پاکستان کا 50 ممالک کو آن آرائیول جبکه 175 ممالک کو ای ویزا سہولت دینے کا اعلان
— January 26, 2019اسلام آباد ( اے آئی اے ) حکومت پاکستان نے دنیا کے 50 ممالک کو آن آرائیول جبکه 175 ممالک کو ای ویزا سہولت دینے کا اعلان کیا ہے تفصیلات کے مطابق اب دنیا کے 175 ممالک کے شہری الیکٹرانک طریقے سے آن لائن ویزے حاصل کرنے کے اہل ہوں گے اور 50 ممالک کے شہری کسی بھی پاکستانی سفارت خانے میں درخواست دئیے بغیر پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد ویزا حاصل کر سکیں گے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو دھری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 96 ممالک کے لئے بزنس ویزے کی سہو لت ہو گی , بورڈ آف انویسٹمنٹ لیٹر کے بعد 10 روز میں ویزا جاری ہو گا رجسٹرڈ ٹور آپریٹر دنیا بھر سے گروپوں کی صورت سیاح پاکستان لا سکیں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے قبل سفارتی کارڈ کی مدت ایک سال تھی جسے بڑھا کر تین سال کردیا گیا ہے ۔ تبلیغ کے لئے ویزا کی مدت 45 دن کی جا رہی ہے افغانستان سمیت دیگر اسلامی ممالک سے آنے والے طلبہ کو 2سال جبکہ ماسٹر کی سطح پر تعلیم کے لئے آنے والوں کو 4 سال کے لئے ویزا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی ویزا پالیسی سے سیاحوں کو آزاد کشمیر , گلگت بلتستان اور اوپن کنٹونمنٹس جانے کے لئے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی تمام پاکستانی مشنز بی او آئی منظوری سے ورک ویزا جاری کرنے کے پابند ہوں گے فیملی وزٹ کے لیئے 7 سے 10ورکنگ ڈیز میں 5 سال کا ملٹی پل ویزا جاری کیا جائے گا جبکہ پاکستانی سفارتی مشنز کو یہ بھی اختیار ہو گا کہ وہ پاکستانی نژادغیر ملکیوں اور ان کے میاں / بیوی کو پانچ سالہ مدت کا اور ایک سالہ قیام کا ملٹی پل انٹری ویزا بھی جاری کر یں , سفارتی ویزا تعیناتی کی مدت یا اسائنمنٹ تک کی مدت کے لیئے ہی ہو گا صحافیوں کے لئے ویزا کی سہولیات وزارت اطلاعات ونشریات دے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئی ویزا پالیسی سے پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔ پاکستان نے پانچ ماہ میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرانے کے لئے ملک کی 70سالہ تاریخ میں یہ اہم قدم اٹھایا ہے ترکی اور ملائیشیا سیاحت کے شعبہ سے اربوں ڈالر حاصل کررہے ہیں امریکہ اور برطانیہ ویزا آن آرائیول والے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہیں ان کے شہریوں کو اپنے ملک سے ویزا لے کر ہی پاکستان آنا پڑے گا ان تبدیلیوں پر مشتمل سمری کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیئے پیش کی جائے گی جس کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں اور مشنز کو ویزا کے اجرا کے حوالے سے نئی شرائط پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی جائیں گی ۔ اس عمل میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) اور ایف آئی اے کو مرکزی کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے