پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
— May 3, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے ،پاک سوزوکی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی 2024سے سوزوکی کی سوئفٹ ماڈل جی ایل ایم ٹی کی قیمت 85ہزار روپے کم ہوگئی ہے۔جی ایل ایم ٹی کی قیمت 44لاکھ 21سے کم ہوکر 43لاکھ 36ہزار ہوگئی ہے، سوزوکی کی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 1لاکھ 59ہزار روپے کمی ہوئی ہے۔جی ایل سی وی ٹی کی قیمت47لاکھ 19ہزار سے کم ہوکر45لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے، سوزوکی کی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی سی ٹی قیمت میں 7لاکھ 10ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔جی ایل ایکس سی وی سی ٹی کی قیمت 54لاکھ 29 ہزار سے کم ہوکر 47لاکھ 19ہزار ہوگئی ہے۔