پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ تربیت کے دوران طلبا کو مفت رہائش دے گا

پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ تربیت کے دوران طلبا کو مفت رہائش دے گا

گوادر ( اے آئی اے ) پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ تربیت کے دوران طلبا کو مفت رہائش دے گا تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ پر قائم پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ تربیت کے دوران طلبا کو مفت رہائش اور وظائف فراہم کرے گا انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں ٹریننگ کے دوران طلبا کو مفت رہائش اور وظائف فراہم کیے جائیں گے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف گوادر بلکہ پورے خطے کے لیے ایک بہترین ادارہ ہے اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کا قیام باصلاحیت نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت دے کر معقول روزگار کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ تکنیکی ادارے صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو گوادر پورٹ اور صنعتی شعبے اور سی پیک کے دیگر منصوبوں میں روزگار کے سنہری مواقع حاصل ہوں گے انسٹی ٹیوٹ 70 سالہ پاک چین دوستی کی علامت ہے اور یہ سی پیک کا حصہ ہے جو صرف 20 ماہ میں مکمل ہوا۔ ہے گوادر پرو کے مطابق یہ انسٹی ٹیوٹ جدید ترین مشینری سے لیس ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں بالخصوص گوادر کے نوجوانوں کو بہترین تکنیکی تعلیم اور تربیت فراہم کی جا سکے

About author