پروفیسر معین الدین ایم ایس گنگا رام تعینات
— February 26, 2024
لاہور ( اے آئی اے ) پروفیسر معین الدین ایم ایس گنگا رام تعینات تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر سہیل ارشد کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ انکی جگہ سرگودھا میڈیکل کالج کے پروفیسر آف اناٹومی حافظ معین الدین کو ایم ایس گنگا رام ہسپتال کا چارج سونپ دیا گیا ہے جو اس کے ساتھ ساتھ اپنی بطور پروفیسر ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے ۔