پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض

پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض


اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان بھر میں پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ217 کے سیکشن193 کے تحت پریذائیڈنگ افسروں کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر پولنگ اسٹیشن کے پریذائیڈنگ افسر کو اپنے پولنگ اسٹیشن پر قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے ضابطے کے مطابق ووٹ ڈلوانے کیلئے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے8 فروری2024 کے جنرل الیکشن کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 990 ، پنجاب، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان میں مجموعی طور پر 90 ہزار 675 پریذائیڈنگ افسر مقرر کر دیئے ہیں اور ان کو نوٹیفکیشن کے مطابق7 فروری سے9 فروری2024 تک الیکشن ایکٹ217 کی دفعات169، 171، 174 کی خلاف ورزیوں کی صورت میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے اس کے ساتھ کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ضابطہ فوجداری) کی دفعہ 190 کے تحت بھی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو حکومت پاکستان کے گزٹ میں شامل کرنے کیلئے بھیجا گیا ہے۔

About author