پنجاب میں لیپ ٹاپ ،آئی پیڈ سکیم شروع کر رہے ہیں ، وزیراعلیٰ مریم نواز

پنجاب میں لیپ ٹاپ ،آئی پیڈ سکیم شروع کر رہے ہیں ، وزیراعلیٰ مریم نواز


لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب میں لیپ ٹاپ ،آئی پیڈ سکیم شروع کر رہے ہیں ان خیالات لا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں، جلد پنجاب میں لیپ ٹاپ، آئی پیڈ سکیم بھی متعارف کرانے جارہے ہیں، پنجاب کے عوام کو چند دنوں میں ریلیف دیا،ضمنی الیکشن میں ن لیگ واضح اکثریت سےکامیاب ہوگی،مریم نواز نے لیگی ووٹر کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ نون کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے، چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف، اور صرف ریلیف دیا،ن لیگ ضمنی الیکشن میں واضح اکثریت سےکامیاب ہوگی ، میرا مشن آپ کے اور میرے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانا ہےپنجاب کا مزدور، کسان، محنت کش، طلبہ اور خواتین میری ترجیحات میں سرِفہرست ہیں۔

About author