پنز ، آغاخان یونیورسٹی اورپاکستان ایسوسی ایشن آف نیورو لوجیکل سرجنز کے مابین معائدہ
— April 22, 2024
لاہور ( اے آئی اے ) پنز ، آغاخان یونیورسٹی اورپاکستان ایسوسی ایشن آف نیورو لوجیکل سرجنز کے مابین معائدہ تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز (PINS)، آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو ) اور پاکستان ایسوسی ایشن آف نیورولوجیکل سرجنز (PANS) نے نیورو سائنسز کے شعبے میں تعلیم، تحقیق اور تربیت میں تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط کیے ہیں۔ اس تعاون کا مقصد طبی علم کے تبادلے کو بڑھانا، تحقیقی اقدامات کو فروغ دینا اور پاکستان میں نیورو سرجنز کے لیے جدید ترین تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔