پنجاب میں ون ویلنگ کرنیوالوں کو سز دینے کا حکم
— August 8, 2016
لاہور ( اے آ ئی اے ) حکومت پنجاب نے ون ویلنگ کیخلاف موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت ون ویلنگ کرنیوالوں کو 6 ماہ سے 2 سال تک قید’ 10 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دینے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ موٹر سائیکل بحق سرکاری ضبط ہوگی جبکہ والدین کو بھی دفعہ 109/ppc کے تحت اعانت جرم کا مرتکب قرار دیا جائیگا اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ طور پر اشتہاری مہم کا بھی آغاز کردیا ہے اور والدین سے کہا ہے کہ وہ بچوں کی ون ویلنگ روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔