کراچی شہر کو صاف دیکھنا چاہتا ہوں ، فوری حل چاہئیے : مراد علی شاہ

کراچی شہر کو صاف دیکھنا چاہتا ہوں ، فوری حل چاہئیے : مراد علی شاہ

CM SINDH

کراچی ( اے آ ئی اے ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں صفائی کے ناقص صورت حال پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صوبائی وزراءاورمتعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس دوران کراچی میں صفائی ستھرائی کی صور ت حال پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کے ووران ڈی ایم سی ساﺅتھ نے مراد علی شاہ کو صفائی پر بریفنگ دی ۔ اجلاس کی صدارت کیلے وزیر اعلیٰ سندھ صبح اٹھ بجے ہی سندھ سیکرٹریٹ میں پہنچ گئے وزیرا علیٰ سندھ نے ڈی ایم سی ساﺅتھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کام نہ کرنے والے ڈی ایم سی عملےکو تبدیل کر دیا جائے گا ،مجھے باتیں نہیں حل بتایاجائے، صفائی ستھرائی کے حوالے سے سندھ حکومت پر بہت تنقید ہوئی ہے، مجھے فوری حل چاہئیے ۔کراچی کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہریوں کی تکلیف محسوس کر تاہوں ، ملیر کی سڑکوں اور گلیوں سے کچرا اٹھایا جائے ۔شہر میں کھیل کے میدانوں میں بھی کچرا پھینکنے کی شکایات ہیں تاہم کسی گراﺅنڈ میں کچرا پھینکے کی اجاز ت نہیں دیں گے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گاربیج ٹرانسفر سٹیشن کا تعین کر کے فوری بتایا جائے اور سڑکوں پر پتھارے بھی ہٹائے جائیں ، سڑکوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیرا علیٰ کو بتایا گیا کہ ضلع جنوبی میں صرت 1039خاکروب کام کر رہے ہیں جس پر انہوں نے خاکروبوں کی خالی نشستیں فوری پر کرنے کا حکم بھی دیا ۔

About author