پورٹ قاسم اسپیشل اکنامک زون سرمایہ کاروں کیلئے  تیار

پورٹ قاسم اسپیشل اکنامک زون سرمایہ کاروں کیلئے تیار


اسلام آباد ( اے آئی اے ) کراچی کا پورٹ قاسم اسپیشل اکنامک زون سرمایہ کاروں کیلئے آپریشنل ہونے کو تیار ہے تفصیلات کے مطابق کراچی کا پورٹ قائم اسپیشل اکنامک زون کی آپریشنل صورتحال کا ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ یہ اکنامک زون اب سرمایہ کاروں کیلئے تیار ہے۔ پورٹ قاسم اسپیشل اکنامک زون میں تمام یوٹیلیٹی سروسز موجود ہیں اور کاروبار کے فروغ کیلئے ہر سہولت کا اہتمام کر دیا گیا ہے۔ یہ بات اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزارت تجارت کے سیکرٹری صالح احمد فاروقی‘ وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری راشد لنگڑیال‘ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سیکرٹری سہیل راجپوت نے اعلیٰ حکام کو بتائی۔ بات چیت کے دوران وفاقی وزیر تجارت‘ صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے تنوع اور ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے وقف ایک خصوصی اقتصادی زون کے قیام پر بات کی۔

About author