پولیس اسٹیشنوں , پولیس لائنز کی تزئین و آرائش کیلئے اجلاس

پولیس اسٹیشنوں , پولیس لائنز کی تزئین و آرائش کیلئے اجلاس

 

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ کے پولیس اسٹیشنوں اور پولیس لائنز کی تزئین و آرائش کیلئے اجلاس تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس ہوا جس میں صوبه سندھ  کے پولیس اسٹیشنوں , پولیس لائنز , ضلعی شکایتی مراکز  کے مرمتی امور اور تزئین و آرائش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے آئی جی پولیس سندھ  نے کہا کہ اجلاس میں زیربحث لائے گئے انتہائی اہم امور و اقدامات کو سامنے رکھتے ہوئے پہلی بار 86 کروڑ روپے پولیس اسٹیشنوں , پولیس لائنز , ضلعی شکایتی مراکز کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیئے جاری کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تزئین و آرائش کے بعد تصویری ثبوت لازمی رکھا جائے سی پی او کی معائنہ ٹیمیں دورے کر کے معاملات کا جائزہ لیں گی آئی جی پولیس سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مرمت اور تزئین و آرائش سے متعلق امور کا جائزہ لے کر شفافیت یقینی بنائیں تاکہ فنڈز غیر ضروری طور پر استعمال نہ ہوں اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز , ڈی آئی جیز اور سینئر پولیس افسران بهی شریک ہوئے ہیں

About author