کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پولیس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ
— May 13, 2019
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پولیس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے حکومت سندھ سے مشاورت کے بعد اپنا پولیس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی پولیس سے ملاقات بهی کی ہے پولیس اسٹیشن کا اپنا ایس ایچ او اور پولیس اہلکار ہوں گے اور ابتدائی مرحلے میں پولیس اسٹیشن کو چار پولیس موبائلیں دی جائیں گی کراچی شہر میں واٹر بورڈ کے آپریشن کے دوران واٹر بورڈ پولیس اسٹیشن کی نفری ساتھ جایا کرے گی یه پولیس اسٹیشن کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے ماتحت ہوگا