پی آئی اے نے کوالالمپور کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا

پی آئی اے نے کوالالمپور کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا

PIA

کراچی ( اے آ ئی اے ) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کوالالمپور کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ پی آئی اے حکام کےمطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے لئے ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی۔ یہ پروازیں کراچی، لاہور ، اسلام آباد اور پشاور سے چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پروازیں یکم جولائی سے ہفتہ، اتوار، منگل اور جمعرات کے روز روانہ ہوا کریں گی۔

About author