پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے پورٹل کھول دیا

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے پورٹل کھول دیا


کراچی ( اے آئی اے ) پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے پورٹل کھول دیا ہے تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان 2023کی تاریخ میں توسیع کی اور اسے رواں سال 10ستمبر (اتوار) کو دوبارہ ترتیب دیا ہے لہٰذا، طلبہ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بقیہ طلبہ جو فیس جمع نہ کرانے کی وجہ سے اپنی MDCAT رجسٹریشن مکمل نہیں کر سکے تھے، انہیں دوبارہ اپنی درخواستیں مکمل کرنے کے لیے کونسل کی طرف سے محدود وقت دیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی کیٹ امتحان کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تک تاحال 202336 امیدواروں نے رجسٹریشن کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے 189261 امیدوار امتحان کے لیے رجسٹریشن کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل نے مشاہدہ کیا کہ تقریباً 9000 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ امتحان کے فارم جمع کرائے لیکن وہ کسی بھی وجہ سے اپنی فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اپنا رجسٹریشن مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ اس لیے پی ایم اینڈ ڈی سی نے اپنی ہیلپ لائن کے ذریعے امیدواروں کی جانب سے متعدد درخواستیں وصول کرنے کے بعد یہ معاملہ پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کے سامنے رکھا۔ طلباء کی سہولت کے لیے صدر پی ایم ڈی سی نے MDCAT رجسٹریشن کے لیے زیر التواء فیس جمع کرانے کے لیے پورٹل کھولنے کی اجازت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار MDCAT امتحان میں حصہ لے سکیں۔

About author