ڈاکٹر ثمینہ ملک انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی ریکٹر مقرر

ڈاکٹر ثمینہ ملک انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی ریکٹر مقرر


کراچی ( اے آئی اے ) ڈاکٹر ثمینہ ملک انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی ریکٹر مقرر تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر ثمینہ ملک کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا ریکٹر مقرر کردیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے ریکٹر کے انتخاب کے لیے گزشتہ ماہ تلاش کمیٹی کی جانب سے بھجیے گئے تین امیدواروں ڈاکٹر ثمینہ ملک، ڈاکٹر محمد الیاس اور ڈاکٹر محمد طاہر خلیلی کے ایوان صدر میں انٹرویوز کئے تھے ۔ تینوں امیدواروں کا تعلق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے تھا۔

About author