ڈاؤ یونیورسٹی اور این  آئی سی وی ڈی کے مابین ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن کیلئے ایم او یو پر دستخط

ڈاؤ یونیورسٹی اور این آئی سی وی ڈی کے مابین ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن کیلئے ایم او یو پر دستخط


کراچی ( اے آئی اے ) ڈاؤ یونیورسٹی اور این آئی سی وی ڈی کے مابین ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن کیلئے ایم او یو پر دستخط تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کے ہیلتھ پروفیشنلز کو ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن میں ٹریننگ کورس کرائے گی۔ ڈاؤ یونیو ورسٹی کے وائس چانسلر ز بورڈ روم میں فریقین نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے،کورس کا آغاز رواں سال اگست میں کیا جائے گا،مفاہمت کی یادداشت پر ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق اور این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر امتیاز صغیر نے دستخط کیے ۔

About author