کوئٹہ میں روٹی کی قیمت چالیس روپے مقرر
— April 25, 2024
کوئٹہ ( اے آئی اے ) کوئٹہ میں روٹی کی قیمت چالیس روپے مقرر تفصیلات کے مطابق روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کئی روز سے مسلسل اجلاس منعقد کئے جن میں آٹے اور روٹی کی قیمتوں کے بارے پنجاب اورسندھ کے وزن اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا،کیونکہ آٹے کی قیمت 14000 سے کم ہوکر 12000 ہوگئی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ پنجاب میں لوگ نان کھانا پسند کرتے ہیں جسکا وزن 120 گرام اور قیمت 16 روپے ہے جبکہ بلوچستان خصوصاً کوئٹہ میں لوگ روٹی کھانا پسند کرتے اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے 300 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقررکردی جو تمام تندوروں اور ہوٹلز پر لاگو ہوگا